24 اکتوبر، 2016، 7:33 PM

پاکستان عوامی تحریک کا 2 نومبر کے احتجاج میں شرکت کا اعلان

پاکستان عوامی تحریک کا 2 نومبر کے احتجاج میں شرکت کا اعلان

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طاہر القادری کا کہنا ہے کہ انھوں نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی دعوت کو اصولی بنیادوں پر قبول کیا ہے.اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے دو نومبر کو اسلام آباد  لاک ڈاؤن میں شرکت کی دعوت دی تھی، جو انھوں نے قبول کرلی۔طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف جنگ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا مشترکہ مقصد ہے اور ان کا عمران خان سے سیاسی اور اخلاقی رشتہ ہے۔

News ID 1867826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha